اسلام آباد(پی این آئی)نواز شریف کی رمضان شوگر مل بند پڑی ہے، اصل چینی چور کا نام غائب کرنے سے جرم ثابت ہوگیا، مریم اورنگزیب کا الزام۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کسی مل نے ایک دھیلے کی چینی برآمد نہیں کی، نواز شریف کی رمضان شگر مل بند پڑی ہے ؟ اصل چینی چور کا رپورٹ
سے نام غائب کرنے سے جرم ثابت ہوگیا۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ کمشن بنانا، رپورٹ شائع کرنا سب عمران صاحب کو بچانے کا ایک سرکس اور نوٹنکی ہے، چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری عمران اور بزدار صاحب نے دی مگر کرپشن شریف خاندان کی ملوں نے کرلی ؟ اصل چینی چور عمران صاحب کا رپورٹ سے نام غائب کرنے سے جرم ثابت ہو گیا، اگر نواز شریف بطور وزیراعظم قانون کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو چینی چور عمران صاحب کیوں نہیں ؟۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا شہباز شریف جھوٹے مقدمات میں نیب کے عقوبت خانے میں رہ سکتے ہیں تو عمران اور بزدار صاحب کو جرم ثابت ہونے پہ گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ؟ خسرو بختیار کے بھائی سے پوچھ گچھ نہیں ہوئی کیونکہ اُن کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں تو عمران صاحب بتائیں کہ مریم نواز ، حسن ، حسین ، سلمان شہباز اور یوسف عباس کے پاس کون سا سیاسی عہدہ تھا ؟ شریف خاندان پہ جھوٹے مقدمات کیوں بنائے؟ روزانہ بنیاد پر ان کا میڈیا ٹرائیل کیوں کیا گیا ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں