وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیاگیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیاگیا۔۔۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے حکومت کا کورونا فنڈ کی رقم قرضوں کے لئے استعمال کر نے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں سینٹر بہرامند تنگی نے کہا کہ حکومت کے کورونا فنڈ کو ذاتی

مقاصد اور قرضوں کی ادائیگی کے استعمال کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا فنڈ کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنا عمران خان کا ایک اور ناکام ترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو لوگوں کے مرنے کی نہیں اپنی حکومت کی فکر ہے، عمران خان لوگوں کے مرنے پر فنڈز لیکر اپنی حکومت کو بچانا چاہتے ہیں، ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا کو روکنے کی بجائے فنڈز کو کہیں اور استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تمام پالیسیاں ناکام ثابت ہو رہی ہیں، نالائق وزیراعظم کو بائیس کروڑ عوام کی زندگی کی کوئی فکر نہیں، وزیراعظم کسی فیصلے میں صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیتے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اس وقت ایک خطرناک گیم کھیلنے جا رہے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم کو بتانا چاہتا ہوں ک ملک اور عوام کے حال پر رحم کرے، نالائق وزیراعظم مستعفی ہوکر ملک کے مستقبل کو بچائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں