عید الفطر کی 6سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) عید الفطر کی 6سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا… بلوچستان کی صوبائی حکومت نے صوبے میں عیدالفطر کی 6 تعطیلات کا اعلان کردیا۔بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی مناسبت سے صوبے میں 22 سے 27 مئی تک تعطیلات ہوں گی ۔ چھٹیوں کے دوران کاروبار اور دفاتر بند رہیں گے۔ عید کی چھٹیوں میں صرف میڈیکل سٹورز اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم بازار اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی 22 سے 27 مئی تک کی چھٹیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close