پاکستانی حکومت نے ایک ہفتےکے دوران کتنا بیرونی قرضہ واپس کر دیا؟اہم تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی)پاکستانی حکومت نے ایک ہفتےکے دوران کتنا بیرونی قرضہ واپس کر دیا؟اہم تفصیلات آگئیں۔۔۔ پاکستان کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی رقم واپس کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کم ہو کر 12 ارب 13 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، یہ وہ رقم ہے جو سٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے۔پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 6 ارب 49 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جس کے باعث پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 16 کروڑ ڈالر ہیں۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے یہ اعداد و شمار 15 مئی تک کے دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close