کورونا وائرس کم ہونے کی بجائے مزید تیزی سے پھیلنے لگا، دنیا بھر میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ، عالمی ادارہ صحت کا تشویشناک دعویٰ

جنیوا (پی این آئی)کورونا وائرس کم ہونے کی بجائے مزید تیزی سے پھیلنے لگا، دنیا بھر میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ، عالمی ادارہ صحت کا تشویشناک دعویٰ… دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ ایک لاکھ 6 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کو عالمی ادارہ

صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کے ریکارڈ 106000 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم گیبریئسس نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوائرس طویل عرصے تک رہے گا۔انہوں نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں اس وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دنیا بھر میں اب تک 50 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ ابھی تک بڑی تعداد میں لوگوں نے ٹیسٹ نہیں کرائے ہیں۔دریں اثناء جانز ہاپکنز یونورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک326000 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اگرچہ کورونا وائرس کی عالمی وبا یورپ اور ایشیا میں کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے لیکن یہ اب بھی دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی ادارہ صحت کو ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریضوں کے متعلق بتایا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم گیبریئسس نے کہا کہ ان میں سے دو تہائی مریضوں کا تعلق صرف چار ممالک سے ہے۔ اس وقت مریضوں کی عالمی تعداد پچاس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ تین لاکھ 26 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ دنیا بھر میںاس وقت سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں اور اس کے بعد روس، برازیل اور برطانیہ آتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں