وہ واحد پاکستانی ائیرپورٹ جہاں سے کئی ممالک کی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

پشاور (پی این آئی)وہ واحد پاکستانی ائیرپورٹ جہاں سے کئی ممالک کی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بیرونِ ملک سفر کیلئے پاکستانیوں کیلئے فلائٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی درخواست

پر وزیراعظم عمران خان نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب فیصلے کے بارے میں نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کو بھی آگاہ کردیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہمیں خلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کا احساس ہے اور ہم ان بیرون ممالک میں مقیم محنت کش بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلائٹس آپریشن بحال ہونے سے بیرون ملک سے لوٹنے والے شہریوں کی مشکلات میں کمی آئیگی۔ انہوں نے اپیل کی کہ مسافر بھائی اور عوام انسداد کورونا اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اندرون و بیرونِ ملک فضائی سفر پر پابندی لگا دی گئی تھی، گزشتہ کچھ روز سے اندرونِ ملک فضائی سفر کو کھول دیا گیا ہے تاہم بیرون ملک سفر تاحال بند ہے۔ اب حکومت نے پشاور ائیرپورٹ سے بیرونِ ملک کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 32 مزید اموات کے ساتھ اموات کی مجموعی اموات 1017 ہو گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 17 ہزار 382 تک پہنچ گئی، سندھ میں سب سے زیادہ 18 ہزار 964 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 6 ہزار815 اور اسلام آباد میں 1235 ہو گئی۔ بلوچستان میں 2968، گلگت بلتستان میں579 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں