لاہور پولیس نے عید سکیورٹی پلان تیار کر لیا، 5004 مساجد پر 3 ہزار،189 کھلے اجتماعات پر 1600 ملازمین تعینات ہونگے

لاہور(پی این آئی)لاہور پولیس نے عید سکیورٹی پلان تیار کر لیا، 5004 مساجد پر 3 ہزار،189 کھلے اجتماعات پر 1600 ملازمین تعینات ہونگے۔لاہور پولیس نے عید الفطر کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ،8ہزار سے زائد پولیس جوان مساجد ، مارکیٹس ، عید کے کھلے اجتماعات سمیت دیگر ڈیوٹیاں انجام دیں گے ۔

5004 مساجد پررضا کاروں سمیت 3 ہزار،189کھلے اجتماعات پر پولیس کے 1600اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا ۔مارکیٹس میں ڈولفن اور پیرو کی گشت کے ساتھ ساتھ تقریباً ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پولیس نے ایسے 104مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں چاند رات کو رش ہو سکتا اور منچلے ہلڑ بازی کر سکتے ہیں وہاں 1200 اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔پارکس میں شہریوں کو جانے کی اجازت ہوئی تو وہاں 3000اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کے مطابق پولیس قرنطینہ مراکز اور کورونا ڈیوٹیاں بھی انجام دے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں