ڈالر اور مہنگا، روپے کے مقابلے میں قیمت 15 پیسے بڑھ گئی

لاہور (پی این آئی)ڈالر اور مہنگا، روپے کے مقابلے میں قیمت 15 پیسے بڑھ گئی۔ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 15 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتے پورے ہفتے کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں

مسلسل اضافے کا رحجان دیکھنے کو مل رہا ہے، کورونا وباء کے باعث دو ماہ سے زائد عرصہ کے دوران ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔دو ماہ کے دوران ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر 168روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم اس دوران عالمی برادری کی طرف سے امداد ملنے اور شرح سود میں کمی کے بعد امریکی کرنسی میں تنزلی ریکارڈ کی گئی۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈا لر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ انٹربینک ڈالر 28 پیسے اضافے سے 160 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 160 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔تیسرے کاروباری روز کے دوران بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تین پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 160 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 15 پیسے بڑھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 160 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں