ٹرین کی ٹکٹوں کی بکنگ کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کی جا سکے گی، شیخ رشید نے خبر دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)ٹرین کی ٹکٹوں کی بکنگ کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کی جا سکے گی، شیخ رشید نے خبر دے دی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرینوں کی ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی بکنگ کل صبح 8 سے 5 بجے تک کی جاسکے گی، کورونا سے بچاؤ

کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرناعوام کی بھی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا اپنے بیان میں کہنا تھا آن لائن سسٹم میں خرابی آئی ہے، راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، پشاور اور کوئٹہ میں ٹکٹ بکنگ کے ریزرویشن کی ایک، ایک کھڑکی کھول دی جائے، اس کھڑکی پر مکمل ایس اوپیز کے ساتھ کام کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close