ڈی ایچ اے کراچی میں عمر رسیدہ میاں بیوی کا پراسرار قتل، گلا کٹی لاشیں برآمد، ایک شخص زندہ ملا

کراچی(پی این آئی)ڈی ایچ اے کراچی میں عمر رسیدہ میاں بیوی کا پراسرار قتل، گلا کٹی لاشیں برآمد، ایک شخص زندہ ملا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابانِ بخاری میں گھر سے میاں بیوی کی گلاکٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق گھر سے دونوں لاشوں کے علاوہ ایک 20 سالہ شخص زخمی حالت میں

بھی ملا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت 85 سالہ جاوید اور اہلیہ 80 سالہ سلمیٰ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے گھریلو ملازم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا۔ واقعے میں زخمی شخص نے اپنا نام 20 سالہ عمر فاروق بتایا ہےجو مقتولین کا نرس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close