مساجد میں ایک سے زائد مرتبہ عید الفطر کی نمازپڑھائی جا سکتی ہے، اجازت دیدی گئی

لاہور (پی این آئی )مساجد میں ایک سے زائد مرتبہ عید الفطر کی نمازپڑھائی جا سکتی ہے، اجازت دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد سے مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دینے کے ساتھ ہی احتیاطی تدا بیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تاہم اب نماز عید کے حوالے سے شرعی فتویٰ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ مساجد اور عید گاہوں پر نماز عیدالفطر کے ایک سے زائد اجتماعات ہو سکیں گے۔ جبکہ دوسری بار نماز عید ادا کرتے وقت امام اور مقتدی کا تبدیل ہونا ضروری ہوگا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ فتویٰ خطیب داتا دربار محمد رمضان سیالوی، جامعہ نعمیہ سے مفتی عمران ، جامعہ اشرفیہ سے مفتی کریا اور مفتی اسحاق کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔شرعی فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی نماز واجب ہے تاہم نماز کے دوران احتیاطی تدابیر کو بھی لازمی اپنایا جائے۔ یاد رہے اس سے قبل دارالعلوم دیوبند نے نماز عید سے متعلق فتوی جاری کیا ہے۔ فتویٰ میں کہا بھارتی مسلمانوں کو گھروں پر نماز عید ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔فتوے میں کہا گیا ہے کہ عید پر لاک ڈاؤن برقرار رہا تو نماز جمعہ کی طرح نماز عید بھی گھروں پر پڑھیں۔دارالعلوم دیوبند کے ترجمان اشرف عثمانی نے کہا کہ یہ فتوی ایک سوال کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔فتوی میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی وجہ سے عید کی نماز کی کوئی صورت نہیں بن پاتی ہے تو پریشان نہ ہوں مجبوری کے سبب ان پرنمازعید معاف ہوگی۔البتہ ایسے افراد جو نمازیں نہ پڑھ پائیں وہ اپنے اپنے گھروں میں دو یا چار رکعت پر مشتمل نماز چاشت کا اہتمام کریں تو بہتر ہوگا۔ تاہم اب مساجد میں ایک سے زائد اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے بھی فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close