سندھ میں عید کی نماز چھوٹی مسجدوں میں نہیں، کھلے میدانوں اور پارکس میں ادا کی جائے گی، سعید غنی نے اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی)سندھ میں عید کی نماز چھوٹی مسجدوں میں نہیں، کھلے میدانوں اور پارکس میں ادا کی جائے گی، سعید غنی نے اعلان کر دیا۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عید کی نماز کھلے مقامات، پارکس میں ہوگی وہاں نشانات لگا دیئے جائیں گے، جبکہ جہاں لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں دو مرتبہ بھی

نماز کی ادائیگی ہوگی۔سندھ اسمبلی میں سعید غنی نے کہا کہ چھوٹی مساجد کے بجائے کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی باتوں کو ان کے اپنے لوگ سنجیدہ نہیں لیتے، ان کی باتوں کو اہمیت نہ دی جائے، شبلی فراز کہتے ہیں کہ گورنر راج نہیں لگ سکتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جب سپریم کورٹ میں بات ہوتی ہے تو آپ ہم سے جواب مانگتے ہیں، کنسٹرکشن کے کاروبار کو وزیر اعظم نے اجازت دی، 24 اپریل کو پنجاب نے دفاتر کھولے، جبکہ سندھ میں 3 مئی کو کھولے گئے، اگر وہی جرم دیگر میں صوبوں میں ہوتا ہے تو کوئی نہیں پوچھتا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ جلوس کی اجازت نہیں تھی، ہم نے جو بھی فیصلے کیے ماہرین کےمشورے پر کیے، علما نے ہمارے فیصلوں پر عمل بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں لاپرواہی کی جارہی ہے، بڑے پیمانے پر مجمع لگانے کی اجازت مل گئی ہے تو اب درست نہیں ہوگا کہ عید اور مساجد میں نماز پر پابندی لگائی جائے۔سعید غنی نے کہا کہ 20 نکاتی ایس او پیز کےتحت عید نماز ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close