چینی انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ تیار، واجد ضیاء کل وفاقی حکومت کو پیش کریں گے

اسلام آباد(پی این آئی)چینی انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ تیار، واجد ضیاء کل وفاقی حکومت کو پیش کریں گے۔پاکستان میں چینی کے بحران کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمشن نے حتمی رپورٹ تیار کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے سربراہ واجد ضیاء کل رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ دو

سو سے زائد صفحات کی رپورٹ کے ساتھ شوگر ملز مالکان کے بیانات لگائے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جاری ہے، پرنٹر خراب ہونے پر نیا پرنٹر بھی منگوالیا گیا ہے۔چینی رپورٹ میں اہم شخصیات پر ٹیکس چوری کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں ٹیکس چوری پر کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close