فرانس میں مقیم ضلع گجرات کی فیملی کے 3 افراد کورونا سے جاں بحق

فرانس (پی این آئی)فرانس میں مقیم ضلع گجرات کی فیملی کے 3 افراد کورونا سے جاں بحق،فرانس میں مقیم پاکستانی نژاد فیملی کے 3 افراد کوروناوائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ منگل کے روز فوت ہونے والا ریاض گجرات سے تعلق رکھتا تھا، جبکہ تین ہفتے قبل ریاض کی اہلیہ اور بدھ کی رات بیٹی بھی فوت ہوگئی تھی۔

ریاض کی ایک بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ اس کی بہو کورونا سے صحت یاب ہوگئی ہے۔فرانس میں کوروناوائرس سے اموات کے اعداد و شمار میں تضاد پر اسمبلی میں بحث ہوئی۔فرانس کی وزارت صحت جو روزانہ کوروناوائرس کی اموات کی تعداد اور مریضوں کے متعلق آگاہی دیتی تھی، نے پیر کے روز مجموعی اموات 28239 بتائی تھی، جبکہ منگل کے روز تعداد کم کرکے 28022 بتائی گئیں۔ساتھ ہی نئی اموات 217 بتائیں جس پر تمام میڈیا پر شدید تنقید کے بعد آج وزیر صحت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وضاحت کی ہے گھروں پر ہونے والی اموات بھی ان اموات میں شامل ہو گئی تھیں۔جو کورونا وائرس کے باعث نہیں بلکہ طبعی موت تھی اس وجہ مجموعی اموات کی تعداد میں تضاد سامنے آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close