بہت لڑ لیا کورونا سے، گوجرانوالہ میں ایسوسی ایشن نے 6 جون سے میرج ہال کھولنے کا اعلان کر دیا

گجرانوالہ (پی این آئی)بہت لڑ لیا کورونا سے، گوجرانوالہ میں ایسوسی ایشن نے 6 جون سے میرج ہال کھولنے کا اعلان کر دیا۔میرج ہالز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کو 5جون تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے مطالبہ تسلیم نہ کیا تو 6 جون کو ضلع کے تمام میرج ہالز کھول دینگے ۔ میرج ہالز کی بندش سے ہزاروں مزدور وں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں ۔ میرج ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز احمد بسرہ ، جنرل سیکرٹری میاں عامر، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران محمد ارشاد صابری ،ملک رضوان اور دیگرکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث ایسو سی ایشن نے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا لیکن اس کے باعث ہزاروں مزدور فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں ۔ حکومت نے مارکیٹس اور بازار ایس او پیز کے تحت کھول دیئے ہیں لیکن میرج ہالز ایسوسی ایشن کی درخواست کے باوجود ہالز نہیں کھولے گئے جو معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ حکومت نے بجلی بلوں کے ٹیکسز کی مد میں رعایت کا اعلان کر کے ایک پیسے کا ریلیف نہیں دیا ۔ حکومت اور انتظامیہ کومیرج ہالز کھولنے کیلئے 5جون تک وقت دیتے ہیں اسکے بعد میرج ہالز کھول دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close