منافع کمانے کے اعلان سے اگلے روز پی آئی اے نے گل کھلا دیا، فرینکفرٹ پرواز سے 50 مسافر آف لوڈ

لاہور ( پی این آئی)منافع کمانے کے اعلان سے اگلے روز پی آئی اے نے گل کھلا دیا، فرینکفرٹ پرواز سے 50 مسافر آف لوڈ۔پی آئی اے ٹکٹنگ سیکشن نے 300سے زائد ٹکٹیں فروخت کر دیں ۔لاہور سے برطانیہ کے شہر فرینکفرٹ کے لیے طیارہ گنجائش سے کم لگا دیا ۔پہلے مرحلے میں 28افراد کو آف لوڈ کر کے گھروں کو بھجوا دیا گیا ۔دوسرے مرحلے میں مزید چالیس افراد کو فرینکفرٹ سے آگے کی کنفرم ٹکٹس نہ ہونے پر دیگر مسافروں سے علیحدہ کر دیا گیا ۔مسافرو ں نے پی آئی اے کی ناقص حکمت عملی پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close