اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کا قاتل ماموں نکلا، خوفناک خبر، تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کا قاتل ماموں نکلا، خوفناک خبر، تفصیل جانیئے۔اسلام آباد میں اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس کے مطابق 11 سال کے بچےحماد علی کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 11سالہ بچے کا قاتل اس کا اپنا ہی ماموں نکلا۔ 14مئی کوملزم نےاطلاع دی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے اس کا بھانجا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شکوک و شبہات پر بچے کے ماموں کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ اصل وقوعہ راولپنڈی پنڈورہ میں واقع مقتول کے ماموں کے گھر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں سے گھر میں پستول کی صفائی کے دوران فائر ہوا جو ساتھ بیٹھے بھانجےحماد علی کو لگا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی میں بھی وقوعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close