وفاقی وزرا کی مخالفت، وزیراعظم نے اہم ترین فیصلہ واپس لے لیا، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزرا کی مخالفت، وزیراعظم نے اہم ترین فیصلہ واپس لے لیا، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ یہ بات منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ملکی صورتحال بالخصوص کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور فیصلے کئے جائیں گے۔جبکہ اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ائیرورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے ماڈل پیش کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں شامل کئی وزراء کی ائیرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کی مخالفت کی جبکہ کچھ وزراء نے نیا ماڈل بنا کر پیش کرنے کا کہا جس کے بعد ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ موخر کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ وزیرہوا بازی نے پیش کیا تھا جسے موخر کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ایئرپورٹس سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی ائیرپورٹس کی سروسز آؤٹ سورس کرنے سے متعلق سفارشات تیار کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاسوں میں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی۔اسی طرح وزیراعظم نے پانی کی صوبوں کو منصفانہ تقسیم وقت کی ضرورت قرار دیا۔ جس پر کابینہ نے صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت آبی وسائل پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت ابھی اجلاس جاری ہے اور اجلاس میں کورونا وائرس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیاہے، اجلاس میں6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ چھ نکاتی ایجنڈے میں سے پانچ نکات کی منظوری دے دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close