اسلام آباد(پی این آئی)ائر پورٹ نجی شعبے کے حوالے کس طرح کیے جائیں؟ وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر کمیٹی بنا دی۔وزیراعظم عمران خان نے ایئرپورٹس سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔وفاقی کابینہ اجلاس کے اندر کی کہانی سامنے آگئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی آؤٹ سورس سے متعلق سفارشات تیار کرے گی جسے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پانی کی صوبوں کو منصفانہ تقسیم وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ وزارت آبی وسائل پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے نمٹمے کے لیے حکومت پوری طرح مستعد ہے، حکومت نے ٹڈی دل حملے روکنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی۔کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں