کورونا وائرس کے خلاف نبردآزما طبی عملہ بغیر وضو کے نمازادا کر سکتا ہے، سعودی عرب کے علماء کا فتویٰ

سعودی عرب (پی این آئیکورونا وائرس کے خلاف نبرد آزما طبی عملہ بغیر وضو کے نماز ادا کر سکتا ہے، سعودی عرب کے علماء کا فتویٰ۔طبی عملہ جن میں ڈاکٹرز، نرسیس اور دیگر میڈیکل اسٹاف شامل ہیں، کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر بغیر وضو کئے بھی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں اس کی گنجائش

ہے۔ یہ فتویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی کی جانب سے جاری کیاگیا ہے۔سعودی فتویٰ کمیٹی کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزالشیخ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یہ متفقہ طورپر فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔فتوی میں کہا گیا ہے کہ بعض ناگزیر حالات میں ڈاکٹرز اوردیگر طبی عملہ کو وضو کیے گئے بغیر نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔دریں اثنا سعودی مفتی اعظم اور سعودی سائنٹیفک اینڈ ریسرچ کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیزالشیخ نےکہا ہے کہ عید کی نماز گھر پرادا کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر معمولی حالات میں اور موجودہ عالمی وبا کی صورتحال میں عید کی نماز گھرپرادا کرنا مناسب عمل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ گھر پر اکیلا شخص یا ایک سے زیادہ لوگ ملکربھی عید نماز پڑھ سکتے ہیں ۔سعودی مفتی اعظم نے سعودی شہریوں کو عید کی نماز گھروں پر ادا کرنے کی تاکید بھی کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close