سرینگر (پی این آئی)مقبوضہ وادی میں قابض فوجیوں کی گھر گھر تلاشی، معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے بڑے پیمانے پر تلاشی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ، عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاعات پر فورسز کی مشترکہ ٹیم نے 55 آر آر ،
180/182 بی آر سمیت سی آر پی ایف اور ایس جی پلوامہ نے مرن گائوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ، علاقوں میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ، گھر گھرسرچ آپریشن جاری ہے ، سرچ لائٹس لگائی گئی ہیں، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے بہرام پورہ سوپور گاوں کے پزل پورہ ایریا میں بھی بھارتی فورسز نے تلاشی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں، داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بند ی کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا۔ پلوامہ میں بھارتی فورسز نے ایک ایمبولینس کے ڈرائیور طارق احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو گزشتہ دوماہ کے دوران ساڑھے 8ارب روپے کا نقصان ہوا ، رپورٹ میں اعدادو شمار 19 مارچ کے بعد سے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے ہیں اوراس دوران کشمیری تاجروں کو 8ارب 41کروڑ روپے سے زائد کا نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ، دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں تاجروں کے اتحاد کشمیر ٹریڈ الائنس نے کہا کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈائون سے صرف گزشتہ دو ماہ کے دوران وادی کشمیر کی معیشت کو 8ارب 41کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا جس سے تاجر شدید پریشان ہیں۔ مزید برآں کورونا وائرس سے مقبوضہ کشمیر میں جوان سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی، جموں و کشمیر میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں