کورونا کی مریضہ کو ہسپتال میں زیادتی کا نشانہ بنانے پر دو افراد گرفتار کر لیے گئے

ممبئی(پی این آئی)کورونا کی مریضہ کو ہسپتال میں زیادتی کا نشانہ بنانے پر دو افراد گرفتار کر لیے گئے۔بھارت کے ایک نجی اسپتال میں داخل کوروناوائرس سے متاثرہ لڑکی کو اسپتال عملے کے دو افراد کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی ویب سائٹ ’ انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارتی شہر

گریٹر نوئیڈا کے اسپتال میں کووڈ19 سے متاثر 20 سالہ مریضہ علاج کی غرض سے داخل تھی۔متاثرہ لڑکی نے چند روز قبل ہی ایک بچے کو جنم بھی دیا تھا، علاج کے دوران اسپتال عملے کے دو افراد کی جانب سے لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔مقامی پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی شکایت پر 2 ملزمان ’ لوکُش اور پراوین ‘ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، ملزمان میں سے ایک صفائی ستھرائی جبکہ دوسرا اسٹور ورکر کے طور پر اسپتال میں فرائض انجام دے رہا تھا ۔دوسری جانب اسپتال کے ترجمان کے مطابق ان دونوں ملازموں کو ایک نجی ایجنسی کے ذریعے اسپتال میں نوکری دی گئی تھی، دونوں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close