8 سال میں پی آئی اے سے پہلی اچھی خبر، منافعے میں آ گئی۔

اسلام آباد(پی این آئی)8 سال میں پی آئی اے سے پہلی اچھی خبر، منافعے میں آ گئی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی آمدن میں سال 2019 کے دوران 43 فیصد اضافہ ہوا جو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا۔قومی ایئرلائنز کی جانب سے سال 2019 کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق 8 سال میں پہلی مرتبہ اسے گراس منافع ہوا۔نتائج کے مطابق 2018 میں پی آئی اے کو 18 ارب کا گراس خسارہ ہوا تھا جو 2019 میں 8 ارب گراس منافع میں تبدیل ہوگیا۔اسی طرح پی آئی اے کے کل آپریشنل نقصان میں 76 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔پی آئی اے کو 2018 میں 32 ارب کا آپریشنل نقصان ہوا تھا جو 2019 میں کم ہو کر 7 ارب 7 کروڑ رہ گیا۔پی آئی اے کے سیٹ فیکٹر میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے جو 77 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہو گیا۔واضح رہے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کا سیٹ فیکٹر 80 فیصد کے قریب ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close