خیبر پختون خوا میں قرنطینہ سے کوئی نہ بھاگے، 50 ہزار روپے جرمانہ دینا پڑے گا

پشاور(پی این آئی)خیبر پختون خوا میں قرنطینہ سے کوئی نہ بھاگے، 50 ہزار روپے جرمانہ دینا پڑے گا۔خیبر پختونخوا حکومت نے وبائی امراض کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈيننس نافذ کردیا، آرڈيننس کے مطابق لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد بھی ممکن نہیں ہو سکے گا جبکہ قرنطینہ سینٹر سے بھاگنے پر پچاس ہزار روپے

جرمانہ عائد کیا جائے گا۔آرڈیننس کے مطابق مالک مکان کرائے دار کو نہیں نکالے گا، 80 گز کے مکان کا پانی کا بل نہیں لیا جائے گا۔خیبر پختونخوا حکومت نے ایپیڈمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس نافذ کردیا، جس کے تحت قرنطنیہ سینٹرز سے بھاگنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔آرڈیننس کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد اپنی ہسٹری اور جن افراد کے ساتھ ملے ہیں وہ دینے کے پابند ہونگے۔لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد بھی ممکن نہیں ہو سکے گا جبکہ کوئی بھی مالک مکان کرایہ دار کو گھر سے نہیں نکالے گا۔ریلیف آرڈنینس کے تحت کورونا سے متاثرہ 80 گز کے مکان کے فرد سے پانی کا بل وصول نہیں کیا جائے گا جبکہ آٹھ سو اسکوئر فٹ والے فلیٹ کے مالک بھی پانی کے بل سے مستثنیٰ ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close