خبردار، ہوشیار، کورونا پاکستان میں جون کے مہینے میں عروج پر پو گا، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹویٹ

اسلام آباد(پی این آئی)خبردار، ہوشیار، کورونا پاکستان میں جون کے مہینے میں عروج پر پو گا، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹویٹ۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا دباؤ جون کے وسط تک آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے ایک پیغام میں کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج وزارت سائنس کی ایکسپرٹ کمیٹی نے 3 بنیادی نکات پر رائے دی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباؤ جون کے وسط تک آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی مدافعت (herd immunity) کا تصور انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کا مسئلہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، رائے ہر شخص دے سکتا ہے میرے خیال میں وزیر اعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی ہی مسئلہ کا حل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احتیاط کے بغیر لاک ڈاؤن کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہوسکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احتیاط کے بغیر لاک ڈاؤن کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں