صاحب حیثیت لوگ مزدوروں کو کھانا کھلانے سےغریب نہیں ہوجائیں گے، سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت کی خوبصورت باتیں

لاہور(پی این آئی)صاحب حیثیت لوگ مزدوروں کو کھانا کھلانے سےغریب نہیں ہوجائیں گے، سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت کی خوبصورت باتیں۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ”صوبیدار“ کارکردگی اخبارات میں چھپوا کر وفاق پر تنقید نہ کریں۔چوہدری شجاعت حسین نے

کہا کہ عمران خان اکیلے اس قدرتی آفت کا مقابلہ نہیں کرسکتے سب کو اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت لوگ مزدوروں کو کھانا کھلانے سےغریب نہیں ہوجائیں گے۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سستی چیزیں مہنگی بیچنے والے اللّہ سے ڈریں۔چوہدری شجاعت حسین نے صاحب استطاعت افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صاحب حیثیت افراد اپنے ہمسایوں کا خیال رکھیں، سفید پوش طبقے کی دل کھول کر مدد کریں۔اُنہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد سے میں کہوں گا کہ وہ کم از کم دو خاندانوں کا راشن اپنے ذمہ لیں۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے ساستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لیڈر سیاسی بیان بازی کرنے کی کوشش نہ کریں، یہ سیاسی بیان بازی کا وقت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close