اسلام آباد(پی این آئی)احتیاطی تدابیر کے ساتھ رمضان کے آخری عشرے میں مساجد کو آباد کریں، مفتی تقی عثمانی کی عوام سے اپیل۔پاکستان کے نامور اور جید عالم دین علامہ مفتی تقی عثمانی نے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد کو
جماعت کی نمازوں سے آباد کریں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ عالمگیر وبا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ طویل ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ایسی صورتحال میں نہ کاروبارِ زندگی روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی اجتماعی عبادتوں کو بند رکھا جاسکتا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ بابرکت ماہِ رمضان کے آخری عشرے کے باقی مبارک لمحات کو غنیمت جان کر بےخوف خطر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد کو آباد کریں اور عبادتوں اور دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں