کورونا سے گھمسان کی جنگ کے بعد لندن میں ٹرین سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی، احتیاط جاری رکھیں، حکومت کی اپیل

لندن(پی این آئی)کورونا سے گھمسان کی جنگ کے بعد لندن میں ٹرین سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی، احتیاط جاری رکھیں، حکومت کی اپیل۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں ریلوے کے معمول کی سروس بحال کردی گئی جس کے بعد اسٹیشنوں اور ٹرینوں کو رش سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے

ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہجوم کو قابو کرنے کی تربیت مکمل کرنے والے گارڈ لندن کے بعض اسٹیشنوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت گھر سےکام نہ کرسکنے والوں کو کام پر واپس جانے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کام پر واپس جانے والوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے پر انہیں پیلٹ فارم پر آنےسے روک دیا جائے گا۔لندن کی بعض ٹرین کمپنیز کے سربراہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین اور اسٹیشن پر سماجی دوری کا خیال رکھنا مشکل ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close