عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر لیڈر حاجی غلام احمد بلور کورونا میں مبتلا، قرنطینہ ہو گئے

پشاور(پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر لیڈر حاجی غلام احمد بلور کورونا میں مبتلا، قرنطینہ ہو گئے۔اے این پی کے مرکزی سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین غلام احمد بلور کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے پر غلام احمد بلور نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا۔دوسری جانب

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 903 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 15 ہزار 346، سندھ میں 16 ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان میں 2 ہزار 692، گلگت بلتستان میں 540، اسلام آباد میں 997 جبکہ آزاد کشمیر میں 112 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 87 ہزار 335 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 925 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 ہزار 922 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close