لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کی عالمی سطح پر تعریف ہوئی ہے، برطانوی اخبار نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کیخلاف سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا، قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں کی ٹائیگرفورس بنائی گئی،سول وضاکاروں پر مشتمل فورس غریبوں تک مدد پہنچائے گی۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ٹائیگرفورس سے متعلق مضمون لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان نے سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا۔قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگرفورس بنائی گئی ہے۔فورس میں لاکھوں لوگ رضا کار طور پر شامل ہوئے۔ پاکستان کی دوتہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔سول وضاکاروں پر مشتمل فورس غریبوں تک مدد پہنچائے گی۔ٹائیگرفورس پولیس اورضلعی انتظامیہ سمیت ہیلتھ پروفیشنلز کی بھی مدد کررہی ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں سات لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ،ٹائیگر فورس کے 64 ہزار نوجوانوں کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی جا چکی ہیں ۔صوبائی وزیر محمد اخلاق ، چیف سیکرٹری ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اضلاع میں رضاکاروں کی اکثریت ایس او پی کو یقینی بنانے کے لئے مساجد میں تعینات ہے، احساس کفالت پروگرام میں بے روزگار مزدوروں کی رجسٹریشن، قیمتوں کی جانچ پڑتال کے لئے مارکیٹوں کا دورہ کرنے، ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ کی ضروریات کی اشیائ کی دستیابی کی اطلاع دینے کے لئے فرائض تفویض کئے گئے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مناسب ٹریننگ سیشن کے بعد رضاکاروں کو فرائض تفویض کیے جاتے ہیں۔ محمد عثمان ڈار نے کہاکہ ڈیوٹی کے لئے 185000 رضاکاروں کو طلب کیا گیا ان میں سے 45000 کو فرائض تفویض کیے گئے ہیں اور وہ ملک کے مختلف حصوں میں سول انتظامیہ کی مدد کے لئے مختلف فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے تحت رجسٹرڈ رضاکاروں کی خدمات کو بروئے کار لانے کے لئے دس لاکھ رجسٹرڈ رضاکاروں کی مرحلہ وار تعیناتی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں