کراچی میں ماں نے شادی شدہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، خود کو شدید زخمی کر لیا، آلہ قتل برآمد

کراچی(پی این آئی)کراچی میں ماں نے شادی شدہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، خود کو شدید زخمی کر لیا، آلہ قتل برآمد۔ناظم آباد میں واقعے اون پلازہ کے فلیٹ سے ماں اور بیٹی خون میں لت پت ملیں اور دونوں کے گلے کٹے ہوئے تھے ، واقعے میں بیٹی جاں بحق جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید

اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں 55 سالہ قمرالنسا نے تیز دھار آلے کے وار سے بیٹی نزہت امبرین کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔جس وقت واقعہ پیش آیا فلیٹ میں کوئی موجود نہیں تھا۔ واقعہ کا پتہ اس وقت چلا جب مقتولہ بیٹی کا شوہر گھر آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں پر باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تیز دھار آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔نزہت امبرین کی رواں سال 4 مارچ کو دوسری شادی ہوئی تھی، وہ فلیٹ میں اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close