پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کا کل سے ہڑتال اور مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

ملتان(پی این آئی ) پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کا کل سے ہڑتال اور مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان۔فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عبدالرؤف مختار نے ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیوممبر چوہدری عثمان محمود کے ہمراہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ

موجودہ گندم خریداری سیزن شروع ہوتے ہی محکمہ خوراک نے فلور ملز کے لئے گندم خریداری پر غیر قانونی پابندی عائد کر دی تھی اور اور اب پنجاب کے مختلف شہروں میں فلور ملز کے ساتھ پولیس گردی شروع کر دی گئی ہے جس کے باعث اب انکے لئے کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا اس لئے انہوں نے پنجاب بھر کی فلور ملز غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہون نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر خوراک علیم خان نے رحیم یار خان میں گندم کی بین الاضلاعی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن صوبائی بیورو کریسی نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم سیزن کے آغازمیں وعدہ کیا تھا کہ فلورملز 72گھنٹے پسائی کا گندم کا سٹاک ملز میںرکھ سکتی ہیں اور حکومتی ٹارگٹ پوراہوتے ہی انہیں گندم خریداری کی اجازت دے دی جائے گی اب جبکہ بہاولپور ڈویژن میں حکومتی گندم خریداری ہدف بھی پوراہوچکا ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں ایک ہزار600روپے فی من تک پہنچ چکی ہیں لیکن اس کے باوجود فلور ملز کو آٹا 783روپے فی دس کلو فروخت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہیئے کہ وہ گندم بیرون ملک سے درآمد کر لیں تاکہ ملکی فلور ملنگ انڈسٹری فعال رہ سکے ۔ملتان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پا کستا ن فلور ملز ایسو سی ایشن (پنجا ب ) ضلع ملتان کا ایک ہنگا می اجلا س ہوا جس میں ضلعی انتظا میہ کی طرف سے فلور ملز کی د یو ا ر پھلا نگ کر دا خل ہو نے اور فلور ملز سے پسا ئی کیلئے لی گئی گند م جو کر جس کی مقدار بھی صر ف 800سو بور ی سے1000ایک ہزا ر بو ری ہو تی ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے زبر ستی گند م جو کر اٹھا نے اور ہتک آ میز رویے اور فلور ملز کو سمگلرکہنے پر بطوراحتجاج ِپیرسے اپنی فلور ملز بند کر نے کا اعلان کر تے ہیں اور ما ر کیٹ میں آ ٹا کی سپلا ئی بند کر نے کا اعلا ن کر تے ہیں ما ر کیٹ میں آ ٹا کے بحر ان کی ذمہ دا ری ضلع ا نتظا میہ پر ہو گی۔ فلو ر ملز کے ہنگا می اجلا س میں نوا ب لیا قت علی خا ن ایکس چیئر مین ،چو ہد ری محمد جمیل وا ئس چیئر مین،ملک ممتا ز شجرا ایکس چیئر مین،ملک صفدر ،شیخ کا شف ، شیخ نو ید ،شیخ فہد ، محمد سا جد ،محمد اقبال، شیخ ارشد ،محمد مقصو د ،چوہد ری محمد طا ہر ،پا کستا ن فلور ملز ایسو سی ایشن (پنجا ب ) کیعلاہ ودیگر فلور ملز ملکا ن نے بھی شر کت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close