ترک سیریز ارطغرل غازی کے ’بمسی سپاہی‘ نے پاکستانی مداحوں کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) ترک سیریز ارطغرل غازی کے ’بمسی سپاہی‘ نے پاکستانی مداحوں کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی۔اس خواہش کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی مداح کو جواب دیتے ہوئے کی,تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

ارطغرل غازی کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی ہوم پر یکم رمضان سے نشر کیا جا رہا ہے۔اس ڈرامے کے کردار پاکستانیوں کے دلوں میں رچ بس گئے ہیں۔یہاں تک کہ پاکستانیوں نے ڈرامے میں نظر آنے والے کرداروں کو آئیڈلائز کرنا شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ترکش ڈرامہ نشر ہونے کے بعد پاکستان میں ڈرامے کے کردار و خصوصا حلیمہ اور ارطغرل غازی کے خوب چرچے جاری ہیں۔اس کے ساتھ ڈرامے میں ارطغرل کے سپاہیوں کو بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے،انہی سپاہیوں میں ایک بمسی بھی ہیں،ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ دشمنوں پر اپنی دو تلواروں سے وار کرتے تھے اس کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا بھی سبب بنتے۔اس کردار کو پاکستان میں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔پاکستانی صارفین کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی فالو کیا جانے لگا ہے۔اور اب ترک اداکار نورتین نے ایک پاکستانی مداح کو جوابی کمنٹ میں پاکستان کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔اور تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ادکار نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے ایک دن ہم وہاں (پاکستان) آئیں اور ملاقات کریں۔قبل ازیں اداکارہ ایزگی ایسما نے پاکستان سے ملنے والی بے پناہ محبت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پر پاکستانی مداح کے کے کمنٹ کو سراہا جس میں مداح نے بتایا کہ پاکستان میں یہ سیریز بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔اور اس سیریز نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔پاکستانی فین کے محبت بھرے پیغام پر انتہائی شائستگی سے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے جوابی کمنٹ میں پاکستان کو پر جوش انداز میں اپناتے ہوئے ہیلو کہا اور پاکستان سے ملنے والے پیار اور تعریفوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ مشکل دنوں میں پاکستانیوں کو خوش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ خوش پرامن اور صحت مند رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close