وہ ملک جس نے کورونا وائرس کو مکمل شکست دیدی، ایک ماہ میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا

کمبوڈیا (پی این آئی)وہ ملک جس نے کورونا وائرس کو مکمل شکست دیدی، ایک ماہ میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا…. ایشیائی ملک کمبوڈیا نے کرونا وائرس کو مکمل طور پر شکست دینے کا اعلان کر دیا، چین کے قریب واقع ملک میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کرونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہ ہوا، زیر علاج تمام

مریض بھی صحتیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جہاں کرونا وائرس کے باعث اب تک دنیا کے بیشتر ملک شدید متاثر ہوئے ہیں، وہیں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جن کی جانب سے مہلک عالمی وبا کو شکست دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔کچھ روز قبل نیوزی لینڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس پر قابو پا لیا گیا۔ ایسا سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے ممکن ہوا۔ جبکہ اب ایشیائی ملک کمبوڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اب کرونا وائرس کا ایک بھی متاثرہ مریض موجود نہیں۔کمبوڈیا میں کرونا سے ایک بھی ہلاکت نہ ہوئی۔ جبکہ کل 122 مریض رپورٹ ہوئے تھے، جو سب کے سب صحتیاب ہوگئے ہیں۔گزشتہ ایک ماہ سے کمبوڈیا میں کرونا کا ایک بھی نیا کیس رپورٹ نہ ہوا۔ تاہم اس کے باوجود کمبوڈیا کی حکومت نے ملک میں عائد لاک ڈاون پابندیوں کو نرم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق پابندیوں میں نرمی نہیں کی جائے گی، تعلیمی بدستور بند رہیں گے جبکہ سرحدی علاقوں اور قرنطینہ مراکز کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔یہاں واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار 549 جبکہ ہلاکتیں 3 لاکھ 8 ہزار 645 ہو گئیں۔ دنیا بھر میں 25 لاکھ 61 ہزار 865 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 45 ہزار 18 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 58 ہزار 39 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کرونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کرونا وائرس سے اب تک 88 ہزار 507 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 285 ہو چکی ہے۔ امریکا کے علاوہ روس، اسپین، اٹلی، برطانیہ، فرانس کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں