اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور منور حسین مگسی کے حکم پرمحنت کش نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا

بہاولپور(پی این آئی)اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور منور حسین مگسی کے حکم پر محنت کش نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بہاولنگر میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی کے مبینہ حکم پر غریب محنت کش نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بہاولنگر میں غبارے بیچنے والے غریب محنت کش نوجوان کو نامعلوم وجہ پر

بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی میں سوار ملزمان نوجوان کو مرکزی شاہراہ پر تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر خود گاڑی میں بیٹھے تشدد کے احکامات دیتے رہے۔ اہل علاقہ کے جمع ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نوجوان کو گاڑی میں ڈال کر ماڈل ٹاؤن لے گئے جہاں ایک مکان پر لیجا کر پھر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔نوجوان کے والدین کی کال پر پولیس نے آکر نوجوان کو رہائی دلائی تاہم پولیس کی جانب سےملزمان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی۔ تشدد کا شکار نوجوان کے والدین نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے انصاف و تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close