شورکوٹ (پی این آئی)ٹڈی دل 10 کلومیٹر سے طویل ہو گیا، سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ کر ڈالیں۔ اٹھارہ ہزاری ، شورکوٹ ، سندھیلیانوالی ،گڑھ مہاراجہ اوردیگر علاقوں میں10کلومیٹر طویل ٹڈی دل نے شدید حملہ کرکے تباہی مچانا شروع کردی ہے ۔دل سینکڑوں ایکڑ پرکھڑی فصلوں،درختوںوسبزچارہ کونقصان پہنچارہاہے
،مختلف مقامات پرکسان ڈھول بجاکرٹڈی دل کو بھگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے انتظامیہ فوری طور پر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے تاکہ ان کہ فصلیں بچ سکیں۔ سندھیلیانوالی اور اروتی کے نواحی چکوک ، قاضی غالب، ٹاہلی والا، آڑی والا، موضع نکریری، مرزے شاہ اروتی اور اس کے علاوہ کئی چکوک بھی ٹڈی دل کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔، محکمہ زراعت اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹڈی دل کو مارنے کے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ، کسانوں نے ٹڈی دل کو سپرے کے ذریعے کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں