پنجاب پولیس کا ترقیاتی بجٹ کورونا کی زد میں، 350 سے زائد سکیمیں ڈراپ، صرف 20 نئی اور 150 جاری سکیموں کی منظوری

لاہور(پی این آئی)پنجاب پولیس کا ترقیاتی بجٹ کورونا کی زد میں، 350 سے زائد سکیمیں ڈراپ، صرف 20 نئی اور 150 جاری سکیموں کی منظوری۔پنجاب پولیس کاترقیاتی بجٹ بھی کرونا وائرس کی زد میں آگیا۔حکومتی ہدایات کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں350 سے زائد سکیمیں ڈراپ کرکے صرف 20نئی اور150

جاری شدہ سکیموں کے لیے 3ارب کے فنڈز کی ڈیمانڈ بھجوادی گئی۔ ذرا ئع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ پنجاب پولیس کاسالانہ ترقیاتی بجٹ بھی بری متاثر ہواہے ۔حکومتی کی ہدایت کے بعد پولیس نے اگلے مالی سال میں سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 3ماہ قبل بھجوائی گئی سکیموں میں فنڈز کی ڈیمانڈ میں واضح کمی کردی ہے ۔پولیس نے حکومت سے اگلے مالی سال میں 350سے زائد نئی سکیمیں جس میں دفاتر، تھانوں، سی ٹی ڈی کے دفاتر سمیت دیگر شامل تھی 150کے قریب جاری شدہ سکیموں کے لیے دس ارب کے فنڈز مانگے تھے جس میں ترمیم کرکے اب دوبارہ ڈیمانڈ حکومت کو بھجوائی گئی ہے ، نئی ڈیمانڈ میں پولیس نے دس ارب سے کم کرکے 3ارب کے فنڈز مانگے ہیں جبکہ نئی سکیمیں صرف بیس بھجوائی ہیں ، جاری شدہ ڈیڑھ سو سکیمیں ہی بھجوائی گئی ہیں۔گزشتہ مالی سال میں حکومت نے پنجاب پولیس کواڑھائی ارب سے زائد کے فنڈزجاری کیے تھے لیکن نئے مالی سال میں مہلک وبا کی وجہ سے مالی بحران کے پیش نظر مزید کمی کا امکان ہے اور نئی سکیمیوں کی بجائے جاری شدہ سکیموں کے لیے فنڈزفراہمی کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں