بڑی کاروباری شخصیت جو دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب پہنچ گیا، حیران کن تفصیلات

نیویارک(پی این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں پوری دنیا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں تو وہیں آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کے دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے امکانات ہیں۔بزنس سوفٹ وئیر کا موازنہ کرنے والی سائٹ نے حال ہی میں معروف امریکی جریدے فوربز

کے ارب پتی افراد کے پچھلے 5 سالوں کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے سب سے امیر ارب پتیوں کی سالانہ دولت کی نمو کی شرح کا جائزہ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ارب پتی افراد کی 5 سالہ فہرست کے مرتب کردہ ڈیٹا کا یہ نتیجہ سامنے آیا کہ ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس 2026 میں دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں اور تب ان کی عمر 62 سال ہوگی۔دوسری جانب اس مطالعے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 2036 میں دنیا کے کم عمر ترین کھرب پتی بن سکتے ہیں اور اس وقت ان کی عمر 51 سال ہوگی۔واضح رہے کہ عالمی وبا کے پیشِ نظر تمام تر شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند ہیں جس کی وجہ سے آن لائن شاپنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اس ضمن میں آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کافی اچھا کام کر رہی ہے۔گزشتہ ماہ جیف بیزوس نے امریکی فوڈ بینک کو 100 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی تھی، جو کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگار افراد کو کھانا کھلانے کا کرنے کا کام کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں