لاہور(پی این آئی)پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ، ٹمپریچر چیک ہو گا، مسافر تین فٹ کے فاصلے پر، معاہدہ ہو گیا۔پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وزیرقانون پنجاب، وزیر صنعت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ایس او پیز پر اتفاق ہوگیا۔ٹرانسپورٹرز
پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد کرائے بھی کم کریں گے جبکہ ٹرانسپورٹ چلنے پر مسافروں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔ایس او پی کے مطابق مسافروں کو دوران سفر ماسک پہننا لازمی ہوگا، جبکہ مسافروں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ ہوگا اور ٹرانسپورٹرز اوورلوڈنگ سے گریز کریں گے۔پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے حوالے سے حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کا اجلاس لاہور میں ہوا، جس میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت اور اسلم اقبال شریک ہوئے اجلاس میں تجاویز اور شرائط کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔وزیر قانون راجہ بشارت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹروں کی طرف سے قابل عمل تجاویز دی جائیں۔اجلاس میں دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھانے کی تجویز پیش کی گئی جبکہ مسافر اتارنے اور چڑھانے کے لئے الگ الگ دروازے استعمال کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ٹرانسپورٹرز کو دی جانے والی تجاویز میں کہا گیا کہ ہر پھیرے کے بعد بس پر اسپرے کیا جائے گا اور بس کے اندر اے سی نہیں چلایا جائے گا جبکہ بس کی ونڈوز کھلی رکھی جائیں گی۔تجویز میں کہا گیا کہ بسوں کے اندر سینیٹائیزر رکھے جائیں گے، بس عملہ اور مسافر ماسک پہنیں گے اور مسافروں اور بس عملے کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں