لاہور(پی این آئی)جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے لیے پنجاب حکومت نے کاروبار کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز دکانوں کے اوقات کار کا اعلان کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سودا
سلف و جنرل اسٹور، کریانہ، بیکری، آٹا چکی، دودھ، گوشت، سبزی، پھل، تمام منڈیاں اور تندور صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک کھلے رہیں گیں۔ اعلامیہ کے مطابق آٹو ورکشاپ کو بھی تینوں دن لاک ڈاؤن سے استثنیٰ ہوگا جبکہ ڈاکخانے، کورئیر سروسز بھی پورا ہفتہ صبح نو سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔اعلامیہ کے مطابق کے مطابق ٹائر پنکچرشاپ، سپیئر پارٹس ، ڈرائیو ہوٹل 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پیٹرول پمپ، آئل ڈپو اور ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری ریسٹورنٹس بھی چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں