وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد 822 تک پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد 822 تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 822 ہوگئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق سیکٹر آئی ٹین میں

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے، جبکہ لوئی بھیر کورونا سے متاثرہ افراد میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔رپورٹ کے مطابق لوئی بھیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہوگئی، ترلائی میں 53 اور بہارہ کہو میں متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔سیکٹر آئی8 میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہوگئی جبکہ سیکٹر جی 6 میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سوہان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 اور سیکٹر جی سیون میں 35 ہوگئی، جبکہ سیکٹر جی 8 میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 اور جی الیون میں 31 ہوگئی ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں کورونا کیسز کی تعداد 30 اور جی نائن میں 26 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 8 ہزار 926 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ شہر بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے سے ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے، شہری بلا ضرورت سے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایس او پیز کو یقینی بنائیں، صرف احتیاط سے کورونا جیسی خطرناک وباء سے بچا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں