21 رمضان شروع ہوتے ہی بے شمار مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے، کورونا کے باعث مساجد میں تعداد کم ہے

اسلام آباد(پی این آئی)21 رمضان شروع ہوتے ہی بے شمار مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے، کورونا کے باعث مساجد میں تعداد کم ہے۔رمضان المبارک کے آخری عشرے کے ساتھ ہی ملک بھر میں آج اعتکاف بھی شروع ہوگا تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث مساجد میں اعتکاف کا اہتمام بھی محدود کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ معیاری ضابطہ کار ( ایس او پيز) کے تحت کم سے کم لوگ اعتکاف بیٹھیں گے جب کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو اعتکاف کی اجازت نہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں صرف 15 افراد اعتکاف کریں گے جب کہ فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے والے افراد کا پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔قاری حنیف جالندھری کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی چند شقوں سے انحراف کیا جارہا ہے، اسلام آباد میں اعتکاف کی اجازت ہے جب کہ پنجاب میں ابھی تک کوئی بات واضح نہیں۔سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کا کہنا ہے کہ ہم جو کہتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں، اعتکاف تو خود آئسولیشن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں