اسلام آباد(پی این آئی):کچھ بیروزگار اور کچھ چھٹی پر، بیرون ملک سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی، بیرون ملک پھنسے رجسٹرڈ پاکستانیوں میں اضافہ ہوگیا اور تعداد 1 لاکھ 3 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی نے بیرون ملک بے روزگاراورپھنسے پاکستانیوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
دستاویزکے مطابق 21 ہزار808 پاکستانی بیرون ملک نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے۔ 31 ہزارپاکستانی بنا تنخواہوں کے ایمرجنسی چھٹیوں پرموجود ہیں جب کہ ساڑھے 50 ہزارپاکستانی ویزوں کی معیاد ختم ہونے اوردیگروجوہات کے باعث بیرون ملک میں محصورہیں۔دستاویزکے مطابق یواے ای سے مزید 2 ہزارپاکستانی نوکریوں سے فارغ کردیئے گئے جس کے بعد تعداد 12 ہزار702 تک پہنچ گئی، سعودی عرب سے مزید 5 ہزارپاکستانی کے نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد تعداد 6 ہزارسے تجاوزکرگئی۔ قطرمیں کام کرنے والے 691 پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اومان سے 1 ہزار74، الجیریا سے 341، کویت سے500 پاکستانی ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ بحرین سے 42 اور عراق سے441 پاکستانی نوکریوں سے فارغ کیے گئے۔ دوسری جانب قطرکی تین کمپنیوں میں مختصرمدت پرکام کرنے والے 4 ہزار800 پاکستانی بھی محصورہیں۔متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 69 ہزار، سعودی عرب میں مجموعی طورپر15 ہزار876، قطر میں ساڑھے پانچ ہزار، اومان میں 5 ہزار134، کویت میں 5 ہزار400، ملائشیا میں 917، الجیریا میں 341، بحرین میں 387 اور عراق میں 441 پاکستانی محصورہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں