لاہور(پی این آئی) جس کو ماں نہیں پہچانتی وہ وزیراعظم بنا ہوا ہے۔ موجود حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے موجود حکومت کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کو ماں نہیں پہچانتی وہ وزیراعظم بنا ہوا ہے، ہر دو
نمبر آدمی وزیراعظم ہاؤس میں ہے، یہ گھٹیا لوگوں کی حکومت ہے۔بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت ہی ایسی ہے، تمام غیر منتخب لوگ وزیراعظم ہاوس میں بیٹھے ہوئے ہیں، جس شخص کو اس کی ماں نہیں پہچانتی، وہ آج وزیراعظم بن گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو انہوں نے عہدے دئیے ہیں کیا ان لوگوں کو پاکستان کی عوام پہچانتی ہے کہ یہ کون ہے؟ یہ کہاں سے آئے ہیں؟ یہ فیصلے کررہے ہیں اور وزیر گھر میں بیٹھے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سابق ے ڈی جی ایف آئی اے کہتا تھا کہ وزیراعظم اسے اپنے پاس بلا کر کہتے تھے کہ فلاں کے اوپر کیس بناؤ، فلاں کو گندا کر دو۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کا چیئرمین وزیراعظم ہاؤس کا غلام بنا ہوا ہے، وہ تمام احکامات وہاں سے لیتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت نالائقوں اور چوروں کی حکومت ہے۔ یہ گھٹیا لوگوں کی حکومت ہے۔ میں نے زندگی میں ایسی حکومت نہیں دیکھی۔ یاد رہے کہ یہ تمام گفتگو انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے کی ہے جہاں ان کا کہنا تھا کہ جس کو ماں نہیں پہچانتی وہ وزیراعظم بنا ہوا ہے، ہر دو نمبر آدمی وزیراعظم ہاؤس میں ہے، یہ گھٹیا لوگوں کی حکومت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں