کراچ(پی این آئی)چینی بحران انکوائری کمیشن، شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب، سندھ، کے پی کے صدور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش،آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار چینی بحران کی انکوائری کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے
سامنے پیش ہونے والوں میں آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے صدر اسلم فاروق موجود ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب، سندھ، کے پی کے صدور بھی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوئے ہیں۔چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سربراہ واجد ضیاء اور ممبران گوہر نفیس، احمد کمال، بلال رسول، ماجد حسین اور بشیر اللّٰہ نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کے بیان قلم بند کیے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے سبسڈی لینے، چینی کی درآمد اور قیمت میں اضافےکے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔ذرائع کے مطابق عہدیداران سے ٹیکس چرانے، بے نامی ٹرانزیکشن ، غیر رجسٹرڈ ایجنٹس اور مڈل مین کے کردار کے متعلق بھی پوچھا گیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ میٹنگ دوپہر 2 بجے تک جاری رہی، کمیشن نے کل زیرِ تحقیق شوگر ملز کے سی ای اوز کو بھی بلایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں