کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان میں مکمل لاک ڈاؤن کو سمارٹ لاک ڈاؤن میں بدلنے کی منظوری، صبح 3 تا شام 5 کپڑے، جوتے، درزی کے دکان کھولنے کی اجازت،بلوچستان میں مکمل لاک ڈاؤن کو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی جبکہ کچھ کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں صوبے میں لاک ڈاؤن کو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔یاقت شاہوانی کے مطابق پیر سے صبح 3 بجے سے شام 5 بجے تک کپڑے، جوتے، درزی اور ملبوسات کے کاروبار کھل جائیں گے تاہم دکاندار اور تاجر تنظیمیں طے کردہ ضابطہ کار پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہوں گی۔خیال رہے کہ بلوچستان میں کورونا سے 24 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1725 ہے جن میں سے زیادہ تر کیسز کوئٹہ میں رپورٹ ہوئے ہیں اور وہاں 19 مئی تک لاک ڈاؤن ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کو 9 مئی سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے چھوٹی مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں