مہنگائی کی نئی لہر کی تیاری کر لیں، فلور ملز نے 20 کلو آٹے کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور( پی این آئی)مہنگائی کی نئی لہر کی تیاری کر لیں، فلور ملز نے 20 کلو آٹے کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلہ چیئرمین فلور ملز ایسویس ایشن عاصم رضا اور عبدالروف مختار ودیگر رہنمائوں نے اجلاس میں کیا

گیا۔چئیرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زو ن عبدالروف مختار نے کہا ہے کہ آٹے کا20 کلو کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا ہو جائے گا۔لاہور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 805 سے بڑھ کر 840 ہو جائے گا۔آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا جا رہا ہے ۔محکمہ خوراک کی ناقص پالیسیوں کے باعث فلور ملز کو گندم کی خریداری کی اجازت نہیں دی جا رہی۔فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بھی بند ہے ایسے میں فلور ملز کے پاس گندم کا سٹاک موجود نہیں ۔اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من تک جا پہنچی ہے جسکے حساب سے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 35 سے 40 روپے کا اضافہ ہوگا۔مزید کہا کہ حکومت فلور ملز کو گندم کی خریداری کی اجازت دے ، ورنہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قلت کا سامنا بھی ہو سکتا ہے ۔آٹے کی نئی قیمت پیر سے پنجاب بھر میں لاگو ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں