پیر سے لاک ڈاؤن ختم نہیں بلکہ ہم دوسرے مرحلے میں داخل ہو ں گے جس میں سختیاں ہوں گی، وزیر اعلیٰ سندھ نے مختلف مؤقف اپنا لیا

کراچی(پی این آئی)پیر سے لاک ڈاؤن ختم نہیں بلکہ ہم دوسرے مرحلے میں داخل ہو ں گے جس میں سختیاں ہوں گی، وزیر اعلیٰ سندھ نے مختلف مؤقف اپنا لیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیر کو لاک ڈاؤن ختم نہیں ہو رہا۔ ہم پیر سے لاک ڈاؤن کے دوسرے فیز میں داخل ہونگے جس میں کچھ مزید سختیاں

ہونگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسپتالوں میں بھی مزید سختیاں ہونگی۔ کچھ مقامات جیسا کہ تعمیرات، کچھ دکانیں اور مارکیٹیں ایس او پیز کے تحت چلانے کی اجازت ہوگی۔ ہمارا لاک ڈاؤن ہمارے کورونا وائرس کے ڈیٹا پر محیط ہوگا۔سندھ کا شعبہ صحت اپنی گنجائش کے 20 فیصد پر چل رہا ہے، جس کے لیے ہم ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ٹیسٹنگ گنجائش اور ہیلتھ شعبے کو مزید بہتر کرنے میں مدد کرے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ دکانداروں کو نرم شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں۔ ان قرضوں سے دکاندار اپنے ملازمین کو تنخواہیں دیں گے اور اپنے دیگر اخراجات پورے کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا وفاقی حکومت بی آئی ایس پی کی طرح کم انکم گروپ اور ڈیلی ویجز کی مالی معاونت کرے۔ فوڈ سیکورٹی کیلئے وفاقی حکومت اقدامات کرے، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فوری اسپرے شروع کیا جائے، اگر ابھی ٹڈی دل کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو اگلی فصل ٹڈی دل کے حملے سے نہیں بچ سکے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں