تین خواتین کو چڑیل قرار دے کر گائوں والوں کا تشدد، ہمسایہ ملک میں یہ کیا ہو رہا ہے؟

بھارت(پی این آئی):تین خواتین کو چڑیل قرار دے کر گائوں والوں کا تشدد، ہمسایہ ملک میں یہ کیا ہو رہا ہے؟ بھارتی ریاست بہار میں لوگوں نے چڑیل قرار دے کر تین خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ان کے کپڑے پھاڑ دیے اور بال بھی کاٹ دیے۔بہار کےضلع مظفرپور کے اسپتال میں زیر علاج ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس

کی دو بہنیں گاوٴں ڈاک راما آئی تھیں، ایک کو شک تھا کہ اُس پر آسیب ہے، ہم تین خواتین ایک مرد رشتے دار کے ساتھ مقامی ریلوے لائن کے پاس جا کر منتر پڑھنے لگیں۔خاتون نے مزید بتایا کہ ہم منتر پڑھ رہے تھے کہ اس دوران گاوٴں کے تقریبا دو درجن افراد آئے اور سب کو پکڑ کر لے گئے اور تشدد کیا۔متاثرہ خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ گاوٴں والے تینوں خواتین کو پکڑ رات بھر پیٹتے رہے، ان کے کپڑے پھاڑ دیے، انہیں انسانی فضلہ کھلایا اور پھر سب کے سامنے خواتین کے بال کاٹ دیے۔واقعے کی وڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے 15 ملزمان میں سے 9 کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close