مشکل وقت میں اطمینان بخش خبر ، سرکاری ذخائر میں کتنے ارب ڈالرز کا اضافہ ہو گیا؟ شاندار تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ایک ارب 38 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جس کے بعد گزشتہ ہفتہ غیرملکی قرضوں کی مد میں 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر

کی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔ تاہم زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے 12 ارب 7 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ امریکی ڈالر 25 پیسہ مہنگا ہو گیا ۔جس کے بعد ڈالر کی قیمت 160 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔ گزشتہ تین روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تھی ، تاہم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔اس سےقبل ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی تھی ، گزشتہ ماہ اپریل کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنی کی قدر میں مجموعی طور پر 6.53 روپے کی کمی ہوئی ۔ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں کمی ہوئی ۔ 6.53روپے کی کمی سےایک ماہ میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166.70 سے گھٹ کر 160.17 روپے ہو گیا تھا ۔ڈالرکی قدر گھٹنے سے دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر1.50رو پے مہنگا ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close